جعلی جوس پلانٹ اور ناقص انتظامات پر معروف برانڈز کی شامت، مقدمہ درج، 3لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد

550لٹر تیار جعلی جوس، 150لٹر ناقص زائد المیعاد آئل سمیت پیکنگ میٹریل تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن، لاہور سٹی ایریا اور حاجی پارک میں آپریشن

جوس پلانٹ سے جعلی ناقص جوس اور پیکنگ میٹریل برآمد ،مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی جوس کیمیکلز، ممنوعہ فلیورز اور سویٹنر کی ملاوٹ سے فروخت کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں برکس صفر پائی گئی، لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ناقص آئل اور ممنوعہ اجزاء استعمال کرنے پر معروف فوڈ چینز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، جالے، کیڑے مکوڑوں کی کثیر تعداد پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

جعلی جوس کا استعمال بچوں بڑوں کو معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ بھر سے ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہیں۔ عاصم جاوید

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر جعلسازی کے جڑ سے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار کرنے والےمعیاری خوراک کی فروخت کو یقینی بنائیں ورنہ کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top