ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شاہ پور،شالیمار ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن، اڈا پلاٹ اور گجومتہ میں علی الصبح سخت ناکہ بندی

شالیمار ٹاؤن میں 14 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 2 یونٹ بند، 7 پوائنٹس کو 4لاکھ 32ہزار کے جرمانے، 6 کو اصلاحی نوٹس جاری

ایک ہزار کلو سنیکس،800لٹر زائد المیعاد شیرہ، 300کلو ناقص نمک، 100 لیٹر استعمال شدہ آئل تلف

اڈا پلاٹ اور گجومتہ میں ناکہ بندی کے دوران 20 دودھ بردار گاڑیوں سے 18ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔عاصم جاوید

زائد المیعاد ممنوعہ مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 7 پوائنٹس کو جرمانے 2 یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ عاصم جاوید

ناقص زائد المیعاد شوگر سیرپ سے مختلف مٹھائیاں اور بیکری آئٹمز بنائی جانی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سنیکس کی تیاری میں ناقص گندا آئل استعمال کرنے پر شاہ پور میں یونٹ کو بند کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عاصم جاوید

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عاصم جاوید

Scroll to Top