پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کے گرد گھیرا تنگ

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ربانی کالونی یوسف ٹاؤن اور ستیانہ روڈ پر واقع 2 املی، چورن یونٹس کی چیکنگ

دوہزار کلو آمچور، 2ہزار 5 سو کلو مضر صحت چورن، 700کلو زیرہ پاؤڈر، 300 کلو سوڈا، 250 کلو سٹرک ایسڈ، 200 کلو چورن، 420 کلو نمک، 250 کلو ممنوعہ اجزاء سمیت  مشینیں ضبط

مضر صحت رنگ اور چکن پاؤڈر، زائد المیعاد اشیاء تلف، یونٹس کی پروڈکشن بند

قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ رنگ اور دیگر مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے چورن اور املی تیار کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید

یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سٹوریج ایریا میں حشرات زدہ خام مال موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

ممنوعہ چورن اور املی کی پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ پیکنگ میٹریل کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید

ممنوعہ چورن اور املی بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف مربوط کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عاصم جاوید

جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top