لاہور 9اگست | ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ۔۔۔۔

ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ۔۔۔۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شرقپور روڈ پر واقع عبدالحمید ٹریڈرز پر چھاپہ، 2240 کلو مصالحہ جات تلف

لیبارٹری ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہلدی میں ممنوعہ رنگ، چوکر اور مکئی کے بھوسے کی ملاوٹ پائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور

چوکر اور بھوسے کو کھلے رنگ لگا کر ہلدی میں مکس کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سٹور ایریا میں مکھیوں اور کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور

2240 کلو ملاوٹی ہلدی اور سرخ مرچیں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چوکر کی ملاوٹ سے تیار ہلدی کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ راجہ جہانگیر انور

صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس انتہائی لازم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال معدہ اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور

زیادہ منافع کے لالچ میں عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Media Coverage

Scroll to Top