ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والا پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) فیصل آباد کی زیر نگرانی ملکھاں والا فیصل آباد میں واقع مرچ یونٹ پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ۔ موقع پر مصالحہ جات میں کھلا رنگ اوربھوسہ کی ملاوٹ پکڑی گئی۔ یونٹ اصلاحات تک بند، مشینری ، ممنوعہ رنگ اور 1000کلوگرام بھوسہ ضبط کر لیاگیا