A mission to provide adulteration-free milk to the general public

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدکا عہدہ سنبھالتے ہی علی الصبح فیلڈ آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ٹیموں کی علی الصبح داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی،

دودھ اور چکن بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 2ہزارلٹر ملاوٹی دودھ تلف،بھاری جرمانے عائد

شہر بھر کے داخلی راستوں پر 51ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پاؤڈر،کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ پر 2ہزار لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔محمد عاصم جاوید

صوبہ بھر میں تمام شہروں کے داخلی راستوں پردودھ اور چکن بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے ساتھ ساتھ مرغیاں،گوشت لانے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور میں ملتان روڈ، شاہدرہ، ٹھوکر، لاہور اسلام آباد انٹر چینج، سگیاں، گجومتہ، رائیونڈ روڈ اور راوی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی گئی۔ محمد عاصم جاوید

ملاوٹی دودھ یا بیمار،مردہ مرغیاں لانے والی گاڑی کے خلاف مقدمہ درج،گاڑی ضبط،مال تلف،بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔محمد عاصم جاوید

دودھ،گوشت جیسی بنیادی غذاؤں میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور اور پنجاب بھر میں دودھ کے ساتھ ساتھ گوشت سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے گی۔محمد عاصم جاوید

دودھ کی پیدوار سے عوام تک پہنچنے کے عمل کی مکمل ٹریسیبلٹی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا ئے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام گزارش ہے کہ خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔محمد عاصم جاوید

Scroll to Top