اونچے نام ،پھیکے پکوان، معروف فوڈ چینز کیخلاف ایکشن

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ جوہر ٹاؤن میں معروف شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ کی چیکنگ

14 فوڈ چین آؤٹلیٹس پر چھاپے، 8 بند، 10لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد

بھاری مقدار میں ناقص استعمال شدہ آئل، ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیاء تلف

پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ وزیر خوراک پنجاب

استعمال شدہ آئل میں دوبارہ فرائنگ کرنے پر صوبہ بھر میں سخت پابندی عائد ہے۔ بلال یاسین

صفائی کے ناقص انتظامات، کچن ایریا میں حشرات کی موجودگی پائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب

فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاء کا بھی استعمال کیا جارہا تھا۔ بلال یاسین

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 8 معروف فوڈ برانڈز کو بند کیا گیا، وزیر خوراک پنجاب

استعمال شدہ ناقص آئل اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال امراض قلب، جگر و معدہ کا سبب بنتا ہے، بلال یاسین

پنجاب کا ہر چھوٹا بڑا فوڈ پوائنٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں،وزیر خوراک پنجاب

زیادہ منافع کی لالچ میں انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں مل سکتی، بلال یاسین

Facebook
X
Scroll to Top