پھلوں کا بادشاہ آم کیمیکل زدہ نہیں۔۔؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ جاری

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رائیونڈ، ایبٹ روڈ نصیر آباد منڈیوں میں کریک ڈاؤن

86سٹالز پر موجود 32ہزار 500 کلو پھلوں کی چیکنگ، 180 کلو کیلشیم کاربائیڈ تلف، وارننگ جاری

تلف کیا گیا ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ فروٹس کو جلدی پکانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے۔عاصم جاوید

موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔عاصم جاوید

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔عاصم جاوید

Scroll to Top