ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 1420 ریسٹورنٹس، فوڈ یونٹس کی چیکنگ۔۔۔۔
ناقص انتظامات پر 17لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد، 2معروف ریسٹورنٹس بند، 1 مقدمہ درج
1920لٹر دودھ، 300کلو بیمار مرغیاں، 300کلو نان فوڈ گریڈ پیکنگ میٹیریل، اور 2من سے زائد ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف
داخلی راستوں پر علی الصبح سخت ناکہ بندی کے دوران 21ہزار کلو گوشت اور 40دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 37ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ پوائنٹس پر زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے، بدبودار فریزر اور کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ایک جعلساز کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقابل استعمال زائد المعیاد آئل کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ عاصم جاوید
اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اشیاء کا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پہ زیرو ٹالرینس، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید