تمام معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس بنانے والامافیا پکڑا گیا، مقدمہ درج،مالک گرفتار، ملازم فرار
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نواحی علاقے چک 35 برج مہلم میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ
1850خالی بوتلیں، 300کین، گیس سلنڈر، 3 مشینیں، فلنگ پلانٹ،واٹر پمپ، پولیتھین، کیمیلز،لیبل، فلیورز ضبط
550لٹر سے زائد جعلی ناقص پانی، شوگر سیرپ تلف، مقدمہ درج
کھلے رنگ،کیمیکلز اور آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موقع پر جدید ریفریکٹومیٹر سے کیے گئے ٹیسٹ میں برکس صفر پائی گئی۔ عاصم جاوید
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلوں میں کیمیکلز اور کھلے رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں،کیمیکلز سے تیار محلول بوتلوں میں بھرا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کہ تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی بوتلوں کولاہور میں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
زیادہ اور ناجائز منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی