ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن ، معروف آئل مل، سوڈا واٹر پلانٹ، بیکری یونٹس پر چھاپے
سوڈا واٹر پلانٹ، کنفیکشنری یونٹ بند، 1لاکھ کے جرمانے عائد
1600کلو ناقص آئل، 100لٹر سوڈا واٹر سمیت ممنوعہ اجزاء تلف
موقع پر کیے گٸے ٹیسٹ فیل ہونے پر کاررواٸیاں عمل میں لاٸی گٸیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
آٸل کے نمونوں میں ایسڈ کی مقدار انتہائی زیادہ ہونے پر پر تلف کیا گیا۔ عاصم جاوید
پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی، جالے اور زنگ آلود برتن موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سوڈا واٹر میں مضر صحت مصنوعی مٹھاس اور ممنوعہ رنگوں کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص آئل اور ممنوعہ اجزاء کا استعمال متعدد موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔ عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر چھوٹے بڑے تمام فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح، جعلسازی کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید
شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنےوالوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی