ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا بند روڈ پر واقع میونیز یونٹ پر چھاپہ
1600کلو جعلی مضر صحت میونیز تلف، یونٹ بند، 1لاکھ جرمانہ عائد
کپڑوں کو لگانے والی مایا ،کیمیکلز اور کھلے ناقص رنگوں کی ملاوٹ سے جعلی میونیز تیار کی جا رہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انڈوں سے تیار ہونے والی میونیز کیلئے یونٹ میں ایک بھی انڈا موجود نا پایا گیا۔ عاصم جاوید
غیر فلٹر شدہ پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی میونیز دلکش پیکنگ میں سپلائی کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خام مال ٹوٹے فرش پر موجود، سٹوریج کے گندے حالات، بدبودار ماحول، فنگس زدہ دیواریں پائی گئی۔ عاصم جاوید
لیبل پر درج پتہ اور اجزاء میونیز سیمپل ٹیسٹ کے منافی پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ کو بند کرکے 1لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ عاصم جاوید
سٹارچ،کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا کو کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر سے ملاوٹ مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معیاری خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عاصم جاوید