1588 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، خلاف ورزیوں پر 3یونٹ بند، 20لاکھ 78 ہزار کے جرمانے عائد، 2 مقدمات درج
1318 لٹر ناقص ملاوٹی دودھ، ناقص آئل سمیت ممنوعہ اجزاء تلف
شہر کے داخلی راستوں کی مسلسل ناکہ بندی کے دوران 4لاکھ 24ہزار ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ریسٹورنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید
فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے گندے فرش پر اشیاء خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوشت کو دھونے کے لیے گندے، ناقص پانی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں،شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی