ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے قصور روڈ، محمود بوٹی اور ہربنس پورہ میں چھاپے
جعلسازی میں ملوث 2یونٹ بند، بھاری جرمانہ عائد، 2مقدمات درج
5763لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 600لٹر ملاوٹی دودھ، 120 کلو ممنوعہ ناقص اشیاء تلف
11 ٹین ناقص گھی، 4 مشینیں، 10ہزار زنگ آلود ڈھکن، 280بوتلیں، پمپ، نیلے ڈرم ضبط
یونٹس سے جعلی ڈرنکس اور دودھ نما سفید محلول برآمد ہونے پر مافیا کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز سے تیار جعلی محلول رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
پکوان سنٹر کے کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بہتات پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن استعمال پر پکوان سنٹرز بند کر کےجرمانہ عائد کر دیا گیا۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ سے پکوان تیار کر کے مختلف جگہ سپلائی کیے جانے تھے۔ عاصم جاوید
پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ بزنس آپریٹرز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق کام کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، سخت سزاؤں کیساتھ کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ عاصم جاوید
وزیر خوراک کے حکم پر ملاوٹ اور جعلساز مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید