مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ دھر لی گئی، 5ملزمان گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری، شیخوپورہ روڈ کھڑیانوالہ میں گوشت بردار گاڑی کی چیکنگ
1300 کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج، گاڑی پولیس کے حوالے، ملزمان گرفتار
مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف میرج ہالز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم سپلائی ریکارڈ اور ضروری ایگریمنٹ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید
خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بیمار ناقص گوشت کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ محمد عاصم جاوید
جعل ساز مافیا زیادہ منافع کےلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں، پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی