وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشن صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی عوام دشمنوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری
عید الفطر پر فروخت کے لیے تیار کی جانے والی 1لاکھ 71ہزار 767 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف
419 بیورجز پلانٹس، گوداموں کی چیکنگ، 99 کو 24 لاکھ 81 ہزار کے جرمانے، 10 مقدمات درج، 4 یونٹس بند
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد کر کے تلف کی گئیں۔ عاصم جاوید
جعلی کولڈ ڈرنکس پر بارکوڈ، ایڈریس بھی غلط لکھ کر فروخت کی جانی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سپلائی کی جانے بوتلوں کا فروخت ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مکروہ دھندے کا تیار شدہ تمام سٹاک ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی بوتلوں کو گندے پانی میں ناقص کھلے رنگ اور کیمیکلز ڈال کرتیار کیا گیا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مضر صحت بوتلوں کو معروف برانڈز کی اصل جیسی نقلی پیکنگ لگا کر سپلائی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔عاصم جاوید
جعلی ڈرنکس گردوں ہڈیوں اور پیٹ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی رسائی کے لیے انتھک کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عاصم جاوید
وزیر خوراک پنجاب کے احکامات کے مطابق معمول کی چیکنگ کیساتھ جعلساز مافیا کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ماہ مبارک میں جعلی خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف نان سٹاپ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صحت دشمنوں کے خاتمے اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز پر قانون سازی پر کام جاری ہے۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کی لالچ انسانی صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلسازی کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف شہری 1223 پر اطلاع دیں، اطلاع دینےوالے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عاصم جاوید