گوجرانوالہ: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا افتخار کالونی میں واقع غیر معیاری اچار بنانے والے کارخانوں کی یکے بعد دیگرے چیکنگ
گوجرانوالہ: 1000کلو حشرات سے متاثرہ، فنگس زدہ اور مضر صحت اچار تلف
گوجرانوالہ: نان ٹریس ایبل غیر معیاری اجزاء سے مضر صحت اچار بنایا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: پھلوں اور سبزیوں کو ممنوعہ کیمیکل لگا کر نیلے ڈرموں میں محفوظ کیا گیا۔عاصم جاوید
گوجرانوالہ:اچار میں فنگس، زندہ و مردہ حشرات کی موجودگی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: ویجلنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
فنگس زدہ اور حشرات کی موجودگی پر 1000کلو مضرصحت اچار تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ اجزاء کا استعمال انسان کو معدہ ،جگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کمر بستہ ہیں۔ عاصم جاوید
ملاوٹ مافیا کا آخری سانس تک مقابلہ کرتے رہیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری کسی بھی قسم کی ملاوٹ کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔ عاصم جاوید