ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیفنس روڈ پر 11فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ
قوانین کی خلاف ورزی پر 1 اچار یونٹ بند، 6 پوائنٹس کو2لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائد، 4کو اصلاحی نوٹس جاری
چار ہزار کلو ناقص اچار، 150لٹر زائدالمیعاد عرق، 100لٹر ناقابل استعمال آئل، 50کلو بدبودار گوشت، 1من ممنوعہ فلیورز اور زائد المیعاد میونیز تلف
اچار یونٹ اور فوڈ پوائنٹس سے ملاوٹی اور ایکسپائر اشیاء کی برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بدبودار، گندی سبزیوں اور ممنوعہ کیمیکلز سے اچار تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا گیا۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ عدم دستیاب، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مضر صحت ملاوٹی اچار کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور میں مختلف سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پوائنٹس کو جرمانے،مزید بہتری کے 4 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ناقص مضر صحت اجزاء استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈاتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کی آڑھ میں کالی بھیڑیں انسانی صحت کیساتھ کھلواڑ کرتی ہیں، زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی