لاہور 26جنوری
استعمال شدہ گندے آئل کو خوراک میں استعمال کرنے والے مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گزشتہ ماہ 5ہزار679 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 6ہزار300لٹر ناقص آئل تلف
سینتالیس فوڈ پوائنٹس بند، 11سو سے زائد کو بھاری جرمانے عائد، 2 فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات درج
چارہزارفوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اور زائد المیعاد آئل برآمد ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
قوانین کے خلاف استعمال شدہ آئل میں کھانا تیار کرنے پر 47فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے ناقص آئل کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ عاصم جاوید
استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے خوراک میں استعمال کرنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
استعمال شدہ آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عاصم جاوید
فوڈ پوائنٹس استعمال شدہ آئل صرف بائیوڈیزل تیار کرنے والی کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر ر ہے ہیں۔ عاصم جاوید