فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، داخلی راستوں پر علی الصبح سخت ناکہ بندی، 1لاکھ 10ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ
سٹی ایریا میں 23فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 2 یونٹ بند، 17 پوائنٹس کو 2لاکھ 44ہزار کے جرمانے، 4 کو اصلاحی نوٹس جاری
تین ہزار کلو ناقص اچار، ایک ہزار کلو دودھ،100لیٹر استعمال شدہ آئل،50کلو باسی خراب گوشت تلف
زائد المیعاد ممنوعہ مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوانین کی خلاف ورزی پر 17 پوائنٹس کو جرمانے،مزید بہتری کے 4 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عاصم جاوید