پنجاب فوڈ اتھارٹی اورہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

پنجاب فوڈ اتھارٹی اورہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد
2روزہ سیشن سے فوڈ اتھارٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کیا، عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔
سیشن کے اختتام پرشرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم،سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔
فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دوسرے مرحلے میں آپریشنز ونگ میں کام کرنیواے آفیسرز اور ملازمین کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان
لاہور 28 اگست:پنجاب فوڈ اتھارٹی اورہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام ہیڈکوارٹر آفس میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے پہلے مرحلے کا انعقادکیا گیا۔ملازمین کومشکل حالات میں ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے خصوصی لیکچرز اورعملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔تفصلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اورہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام 2روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقادکیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے خصوصی کورس سے استفادہ حاصل کیا۔انجمن ہال احمر کے ٹرینرمحمد سلمان اوررمضانہ ارشاد نے خصوصی لیکچر زدیے۔ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے شرکاء کو عملی مشقیں کروائی گئیں جبکہ ٹرینرز کی جانب سے شرکاء کو سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا مقصد ملازمین کوکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے، چلنے،زہریلے جانور کے کاٹنے اور سانس کے رکنے جیسے مسائل پر فوری قابو پانے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔موجودہ حالات میں ابتدائی طبی امدادبارے جاننا ہر شہری کیلئے بے حد ضروری ہے۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ملازمین نے بھی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں آپریشنز ونگ میں کام کرنیواے آفیسرز اور ملازمین کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔آپریشن ٹیمیں ہر وقت فیلڈ میں رہتی ہیں،لہذا کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ضروری ہے۔2روزہ سیشن کے اختتام پرشرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top