بڑے نام، مہنگے دام، پھیکے معیار۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کوٹ لکھپت، دل محمد روڈ، ڈیفنس روڈ، رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر چھاپے
5 معروف بیکریوں کےپروڈکشن یونٹس بند
ڈبل روٹی (بریڈ) اور برگر بند کے سیمپل فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ راجہ جہانگیر انور
قوانین کے خلاف بیکری پروڈکٹس میں خمیر (ییسٹ) کا زیادہ استعمال کیا جا رہا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تیار پروڈکٹس پر غلط لیبلنگ کی گئی تھی۔ راجہ جہانگیر انور
پیکنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے لیبل پر انتہائی لازم بیج نمبر بھی عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
حفضان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 بیکری یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال یقینی بنائیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کھیت سے پلیٹ تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے عناصر کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجہ جہانگیر انور
شہری لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں، شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی