خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شبستان چوک میں واقع ملک پاؤڈر گودام پر چھاپہ

10ہزارکلو ناقص سکمڈ پاؤڈر ضبط، یونٹ بند، مقدمہ درج

ناقص مضر صحت خشک پاؤڈر کو معروف برانڈز کی پیکنگ لگائی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوانین کے خلاف ملک پاؤڈر زمین پر رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید

صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑے، مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ورکرز کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ،پنجاب فوڈاتھارٹی لائسنس عدم موجود پایا گیا۔عاصم جاوید

ملاوٹی و ناقص دودھ کا استعمال معدہ، آنتوں اور جگر کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب میں جعلسازی کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں،جعلسازی کرنے والوں کے کاروبار بند کر دیے جائیں گے ۔ عاصم جاوید

 

Facebook
X
Scroll to Top