منڈی بہاؤالدین پھالیہ روڈ پر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی کی چیکنگ، 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر 500 لٹر دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیار ی دودھ کو منڈی بہاوالدین اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔راجہ جہانگیر انور
گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ راجہ جہانگیر انور