کوکنگ آئل اچھا ہے یا کینسر کا سبب؟ شہد خالص ہے یا ملاوٹی؟ پانی کتنا محفوظ؟ اب سب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو گا

  • بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
    فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
    ہینڈ آؤٹ439
    کوکنگ آئل اچھا ہے یا کینسر کا سبب؟ شہد خالص ہے یا ملاوٹی؟ پانی کتنا محفوظ؟
    اب سب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو گا، ملاوٹ مافیا کے راستے مزید محدود
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ، ماہرین سے ملاقات
    ملاوٹ مافیا جدید طریقے اپنا کر پرانے ٹیسٹوں کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
    جدید ٹیسٹنگ طریقہ کار سے ملاوٹی اشیاء پکڑنا اور مجرموں کو سزادلوانے کا موثرنظام بنایا جا سکے گا۔ راجہ جہانگیر انور
    لاہور 16مئی:کوکنگ آئل اچھا ہے یا کینسر کا سبب؟ شہد خالص ہے یا ملاوٹی؟ پانی کتنا محفوظ؟اب سب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو گا، ملاوٹ مافیا کے راستے مزید محدودکرنے کی تیاریاں مکمل۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورنے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے ماہرین سے ملاقات کی اوراشیاء خورونوش کے ٹیسٹ کی تعداد اور رفتار بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ماہرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔نئے ٹیسٹ فوری شروع کروانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اشیاء خورونوش کے ٹیسٹ کی تعداد اور رفتار بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ کوکنگ آئل کی چیکنگ کے لیے جدید جی سی ایم ایس مشین استعمال ہو گی۔شہد، پتی، شربت سمیت مرکب اشیاء کی چیکنگ گیس کرومیٹو گرافی ماس سپیکٹرومیٹری تکنیک سے کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہناتھا کہ نئی ٹیسٹنگ تکنیک سے پتہ چلے گا کہ کسی بھی چیز میں کون کون سے اجزاء شامل ہیں۔ ملاوٹ مافیا جدید طریقے اپنا کر پرانے ٹیسٹوں کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیسٹنگ طریقہ کار سے ملاوٹی اشیاء پکڑنا اور مجرموں کو سزادلوانے کا موثرنظام بنایا جا سکے گا
Scroll to Top