ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا گجومتہ میں چھاپہ، ملاوٹی دودھ سپلائی کی کوشش ناکام

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور

فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ382
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا گجومتہ میں چھاپہ، ملاوٹی دودھ سپلائی کی کوشش ناکام
دودھ بردارگاڑی میں موجود 6000 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف،جعلسازی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج
لاہور کے تمام داخلی راستوں پر ناکوں کے ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گھر گھر جا کر مفت ٹیسٹ کر کے لاہوریوں کو دودھ کی کوآلٹی کے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ مدثر ریاض ملک
لاہور 11نومبر:پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیاں جاری۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے گجومتہ میں چھاپہ مار کر ملاوٹی دودھ سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔گاڑی نمبرایل ای ایس 9742میں موجود 6000 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف جبکہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہنا تھاکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران فیل جبکہ دودھ میں پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ سے کریم نکال کر گاڑھا پن بڑھانے کیلئے پاؤڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔لاہور کے تمام داخلی راستوں پر ناکوں کے ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔گھر گھر جا کر مفت ٹیسٹ کر کے لاہوریوں کو دودھ کی کوالٹی کے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ اپنے علاقے کے کیمپ میں 200ملی لیٹڑسیمپل لائیں اور مفت دودھ چیک کروائیں۔قدرتی اجزاء سے محروم دودھ پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔مدثر ریاض ملک نے واضح کیاکہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا 080080500 پر اطلاع دیں۔

Scroll to Top