پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک کے عالمی دن پر الحمرا کلچرل کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک کے عالمی دن پر الحمرا کلچرل کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیرِ خوراک،صوبائی وزیرِ صحت،سینیٹر ولید اقبال اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی شرکت،خوراک کے ضیاع کی روک تھام کا عہد
5ہزار افراد کی شرکت،خوراک کے ضیاع کو روکنے کا عہد،آگاہی کیمپ پر ہزاروں افراد کا معائنہ
رنگا رنگ تقریب میں پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی میگزین کا اجراء،افسران میں تعریفی اسناد تقسیم،بچوں کی خصوصی پرفارمنس
خوراک کے تحفظ اور ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔صوبائی وزیرخوراک
صحت مند پنجاب کے مشن کی تکمیل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کامیاب ادارہ ثابت ہواہے۔صوبائی وزیر صحت
صوبہ بھر میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور16اکتوبر:پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتما م عالمی یومِ خوراک کے موقع پر الحمراء کلچرل کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیرِخوراک سمیع اللہ چودھری،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سینیٹر ولید اقبال اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق خوراک کے عالمی دن پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں انعقاد کیا گیا۔عوامی آگاہی کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پہلے میگزین کا اجراء بھی کیا گیا۔صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چودھری اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے پہلے میگزن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کامیاب ادارہ ثابت ہوا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماڈل کا دوسرے صوبوں کو اپناناخوش آئند عمل ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔ملاوٹ کرنیولا کوئی بھی ہو،معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔سمیع اللہ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروئیوں کیلئے ”آئرن مین“ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب بھر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے نیوٹریشن کلینکس کے قیام کے علاوہ آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے پر ادارے کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دینے اورصحت دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کی درخواست کی۔کیپٹن(ر) محمدعثمان کا مزید کہنا تھا کہ غذائی کمی پر قابو پانے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ مل کر
قانون سازی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کیلئے لگائے گئے کیپس پر لوگوں کا جمِ غفیر رہا۔2ہزار سے زائد لوگوں میں مفت آگاہی کتابچے،ہدایت نامے اور غذائی چارٹ تقسیم کیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کے آخر میں بچوں نے ایروبک کی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

Scroll to Top