پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی

گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی۔۔۔۔

گوجرانوالہ: ڈیری سیفٹی ٹیموں کی نواحی علاقے کامونکی، لدھیوالا وڑائچ اور سینسرہ گورائیہ میں ناکہ بندی، یونٹس پر یکے بعد دیگرے چھاپے

گوجرانوالہ: ٹیسٹ فیل ہونے پر350 لٹر تیار جعلی دودھ اور 100کلو سے زائد ملک پاؤڈر تلف ،مقدمہ درج، جرمانے عائد

جعلی دودھ پاوڈر، کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت پاؤڈر سے دودھ کی تیاری کی جارہی تھی۔ راجہ جہانگیر انور

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی تیار دودھ کو سٹی گوجرانوالہ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ راجہ جہانگیر انور

ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور

خالص دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ راجہ جہانگیر انور

شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت دشمن عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ راجہ جہانگیر انور

Scroll to Top