بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ203
معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اسپیشل آپریشن۔۔
اقبال ٹاؤن میں واقع معروف فالودہ چین کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، خلاف ورزیوں پرسیل، پروڈکشن بند
خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔شعیب جدون
مارکیٹ میں آنیوالی اشیائے خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 10 اگست:معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اسپیشل آپریشن۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے اقبال ٹاؤن میں واقع معروف فالودہ چین کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پرسیل اور پروڈکشن بند کر دی گئی۔کچن ایریا میں کاکروچ،مکھیوں اورکیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ پروڈکشن یونٹ پر فالودہ تیار کر کے شہر میں موجود تمام برانچز پر سپلائی کیا جاتا ہے۔کچن ایریاکی دیواروں اور چھتوں سے اکھڑا گندا پینٹ،ٹوٹے فرش اور کھلی نالیوں کی وجہ سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح گندے بدبودار برتنوں میں فالودہ تیار کیا جا رہا تھا۔فوڈسیفٹی ٹیم نے چیکنگ کرتے ہوئے ملازمین کے میڈیکلزاورٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ غیر معیار ی خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔مارکیٹ میں آنیوالی اشیائے خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔