پنجاب فوڈ اتھارٹی اورسرگنگا رام ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقاد،500سے زائد افراد کوبراہ راست آگاہی – March 12, 2020
”کینسر کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار“
پنجاب فوڈ اتھارٹی اورسرگنگا رام ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقاد،500سے زائد افراد کوبراہ راست آگاہی
کینسر کے مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مریضوں میں تفصیلی کتابچے اور ہدایت نامے مفت تقسیم
کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے بہتر اور صحت بخش خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔اے ایم ایس سرگنگا رام ہسپتال
لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور12مارچ:”بہتر غذا ؤں کا انتخاب، کینسر کے مرض کی پیچیدگیوں سے نجات”پنجاب فوڈ اتھارٹی اورسرگنگا رام ہسپتال کے زیر اہتمام ”کینسر کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار“کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی15 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں لوگوں کوکینسر کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پر راہنمائی دی۔ انہوں نے کینسر کے مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مریضوں اور لواحقین میں تفصیلی کتابچے اور ہدایت نامے مفت تقسیم کیے۔مزید برآں کیمو تھراپی کروانے والے مریضوں کوہلکی اور غذائیت سے بھرپور غذاؤں پر مشتمل تفصیلی غذائی چارٹس بھی دیے گئے۔500سے زائد افراد کو ہدایت نامے دینے کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔اس موقع پر اے ایم ایس سرگنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top