بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے یونیسف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ

چیف نیوٹریشن یونیسیف انتینا منہاس کی سربراہی میں یونیسیف وفد کا فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

یونیسیف نیوٹریشن وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات

بچوں اور خواتین کی اچھی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری پروگرامز میں یونیسیف مکمل مدد فراہم کرے گا۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف

بچوں کے کھانے کی عادات اور خوراک کا چناؤ بہت بدل گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

آج کابچہ کھیل کے میدان سے انجان، جنک فوڈ کا شوقین،پھلوں میووں کو کھانے سے دور ہے۔عاصم جاوید

خواتین میں موٹاپہ،ذیابیطس،خون کی کمی جیسے مسائل خطر ناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے جاری کیمپینز کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔عاصم جاوید

جو لوگ مہنگی اشیاء خورونوش خریدنے کے متحمل نہیں ان کے لیے آسان اور سستے ڈائیٹ پلان متعارف کروا رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوت خرید رکھنے والوں کے لیے جنک اور فاسٹ فوڈ سے پاک فوڈ پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں۔عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی پر سوسائٹی کے ہر طبقے کے لوگوں کی اچھی صحت کے لیے کام کر رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش کی فورٹیفیکیشن (ضروری ونامنز،منرل کا شامل ہونا)انتہائی لازم ہے۔عاصم جاوید

یونیسیف، فوڈ اتھارٹی، سکول ایجوکیشن،محکمہ صحت کے ممبران پر مشتمل فوڈ نیوٹریشن ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بچوں اور خواتین کے لیے نیوٹریشن پروگرامز قابلِ تحسین ہیں۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف

پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکستان بھر کی فوڈ اتھارٹیز کے لیے مثالی نمونہ ہے۔ انتینا منہاس

فوڈ نیوٹریشن کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف

یونیسف نیوٹریشن پروگرامزمیں اشتراک کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ایم او یو (MOU) بھی کرے گی۔ انتینا منہاس

تندرست اور صحت مند زندگی کے حصول کے لیے ہمیں آنے والی نسلوں کو فوڈ نیوٹریشن کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہو گا۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف

Facebook
X
Scroll to Top