جعلساز مافیا کے گرد گھیرا تنگ، 200 لٹر جعلی ڈرنکس، 225 کلو بیمار مرغیاں تلف، مقدمہ درج

600 خالی بوتلیں، 3 مشینیں، فلیور، سلنڈر، ڈرم، لیبل، واٹر ٹینک، کریٹس، پنکھا اور پولیتھین بیگ ضبط

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کاقصور روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن جاری

بیورجز یونٹ سے جعلی محلول اور نقلی لیبل برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی مضر صحت محلول کو زنگ آلود مشینوں میں تیاری کے بعد پیک کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

کیمیکل، فلیور، ناقص پانی اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے مضر صحت محلول تیار کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار پی ایف اے لائسنس کے بغیر کرنے اور پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید

جعلی ڈرنکس اور بیمار گوشت مارکیٹ ریٹ سے کم دام پر مختلف ہوٹلز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 17 دکانوں اور گاڑیوں میں موجود 35ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیمار گوشت اور جعلی کولڈ ڈرنکس کا بے دریغ استعمال گردوں کے انفیکشن، معدہ اور شوگر کا سبب بنتا ہے۔ عاصم جاوید

جعلسازی کرنے والے باز آجائیں، خوراک کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ سے تیار اشیاء سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے جامعع حکمت عملی تیار، شہری فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top