متوازن غذا کا استعمال، صحت مند زندگی کی اہم ضرورت

وزیر اعلی پنجاب کے صحت مند پنجاب مشن کے تحت نیوٹریشن کیمپ کا اہتمام

ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن منیر حسین چوپڑا کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال میں غذائی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا اور ماہرین غذائیت نے شرکاء سے خطاب کیا

چلڈرن ہسپتال میں منعقد کیمپ میں بچوں کے فری ٹیسٹ کیے گئے، ترجمان فوڈ اتھارٹی

کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس، ویٹ، ہائٹ جیسے ٹیسٹ کیساتھ غذائی پلان مہیا کیے گئے۔ ترجمان

روز مرہ کی روٹین کے دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

ہسپتال، سکول کالجز کے بچوں اور دفاتر کے ملازمین کو مسلسل غذائی آگاہی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی

شرکاء کو وائرل انفیکشنز اور سردی سے بچاؤ کے حوالے سے غذائی رہنمائی بھی فرا ہم کی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

بیماریوں سے لڑنے کے لیے ورزش اور واک کو معمول بنانا انتہائی لازم ہے۔ ترجمان

غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ ترجمان

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے احکامات پرسکول کالجز ،دفاتر کے علاوہ مدارس میں بھی آگاہی فراہم کر رہے ہیں، ترجمان فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top