وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام
حج پر جانے والے حاجیوں کی غذائی آگاہی اور ٹریننگ کے لیے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں نیوٹریشن کیمپس کاانعقاد
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حج پر جانے والوں سے خصوصی گفتگو، 9ہزار 375 نیوٹریشن کٹس تقسیم کی گئی
گرمی کے سخت موسم میں حج پر عبادات دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ماہر غذائیات کی ٹیموں نے حاجیوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دی ۔عاصم جاوید
کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس، ویٹ، ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ٹیسٹوں کی بنیاد پر حاجیوں کو خصوصی صحت بخش ڈائٹ پلان ترتیب کر کے دیا جارہا ہے۔ عاصم جاوید
ہر قسم کے ممکنہ وائرل انفیکشنز اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے غذائی رہنمائی بھی فرا ہم کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اب تک 4450 سے زائد کو غذائی آگاہی اور 9ہزار 375 کو نیوٹریشن کٹس دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔عاصم جاوید
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حاجیوں کی قوت مدافعت مضبوط بنانے کیلئے آگاہی کیمپ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ حاجی