چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر بین الاقوامی طرز پر مذبح خانوں کی ری ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیکنیکل ونگ، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کیساتھ میٹنگ
تمام مذبح خانوں کو بین الاقوامی طرز پر بنانے،جانوروں کی پری مارٹم پوسٹ مارٹم کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ عاصم جاوید
جانوروں کا ویکسینیشن ریکارڈ اور قبل از ذبح ٹی بی، بروسیلوسیس، سانپ کے کاٹنے اور دیگر بیماریوں کی سکریننگ کو لازم بنایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صفائی، ہائجین پر کوئی کمپرومائز نہیں؛کیڑے مکوڑوں کے خاتمے، ورکز کے میڈیکل بھی لازمی کیے جائے گے۔ عاصم جاوید
ذبح کے بعد جانور کا معائنہ لازم، حفظان صحت اور ماحولیاتی اصولوں کے مطابق قانون بنایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
متعلقہ محکموں کے قوانین کا تفصیلی جائزہ اور ضروری ترامیم بھی تجویز کی جائے گی۔عاصم جاوید
مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار؛ معیار کو بہتر کرنے کے لیے مرحلہ وار قوانین کا اطلاق کیا جائے گا۔ عاصم جاوید
میٹ ہینڈلرز کی ٹریننگ اور گوشت کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لائیو سٹاک سے تمام سلاٹر ہاؤس، فارم ہاؤس، مرغی شیڈز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا ۔ عاصم جاوید
تمام ریکارڈ آن لائن مرتب کیا جائے گا،بیمار مردہ جانور کے گوشت کا خوراک میں استعمال ہر صورت روکا جائے گا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
پنجاب بھر میں تمام مذبح خانے پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بعد ہی فعال کیے جاسکیں گے۔ عاصم جاوید
غیر منظور شدہ جگہ پر یا بیمار جانوروں کے ذبح کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ عاصم جاوید
ملاوٹ مافیا کا خاتمہ اولین فریضہ ہے، صحت دشمن عناصر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی