چٹ پٹے مصالحے کھانے والے ہوشیار

مکئی کے توکوں ،چالوں کے بھوسےاور رنگوں سے جعلی مصالحے تیار کرنے والا مافیا پکڑا گیا،مقدمہ درج، ملزم گرفتار

مکئ کے توکے پیس کر اور چالوں کے بھوسے کو کھلے رنگ لگا کر جعلی ہلدی تیار کی جا رہی تھی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

500 کلو بھوسہ ایک من تیار جعلی ہلدی، چکی ضبط، ممنوعہ رنگ تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف مسلسل آپریشن جاری، جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ میں ہلدی یونٹ پر چھاپہ

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل، جعلی تیار ہلدی تلف کر دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹ سے چاول اور مکئی بھوسہ برآمد ہونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج، موقع سے ملازم گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں حشرات کی کثیر تعداد پائی گئی۔ عاصم جاوید

تیار ہلدی کو دلکش جعلی پیکنگ لگا کر فیصل آباد کی مارکیٹس اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

جعلی مصالحہ جات کا استعمال معدہ اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کرنے والے عناصر کی سرکوبی کے لیے آپریشنز اور ویجیلنس ٹیمیں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عاصم جاوید

زیادہ منافع کے لالچ میں جعلسازی کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top