میٹ سیفٹی ٹیموں کی لاہور کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی، ٹولنٹن مارکیٹ میں 19چکن بردار گاڑیوں کی چیکنگ
1430 کلو بیمار مرغیاں تلف، موٹر سائیکل ضبط
گوشت بردار گاڑیوں سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موٹر سائیکل پر بیمار مرغیاں مختلف اشیاء خورونوش میں چھپا کر رکھی پائی گئیں۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم میٹ سپلائی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوشت بردار گاڑیوں میں موجود 26ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید
مضر صحت گوشت کو مختلف میٹ شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
کم وزن، بیمار یا مردہ مرغیوں کی فروخت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ عاصم جاوید
مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر سپلائر اور مالک کا کاروبار بند،مقدمہ درج بھاری جرمانہ عائد ،گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلی معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی