صوبائی وزیر خوراک کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے کوہ نور پلاٹ میں واقع معروف ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس پر چھاپے
3لاکھ کے جرمانے عائد، سلاٹر ہاؤس کو وارننگ جاری، مقدمہ درج ، 1من سے زائد غیر معیاری گوشت اور مچھلی تلف
فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ وزیر خوراک پنجاب
سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول، ملامین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ بلال یاسین
تیار خوراک پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود، فریزر میں مردہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب
پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر ایکسپائر اجزاء سے خوراک کو تیار کیا جارہا تھا۔ بلال یاسین
پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بلال یاسین
خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ صوبائی وزیر خوراک
پنجابیوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بلال یاسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب