پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور زون میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ مسلسل جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 1472فوڈ یونٹس، ڈیری یونٹس، ملک شاپس کی چیکنگ

ناقص انتظامات پر 22لاکھ 42 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 4معروف ریسٹورنٹس اور ڈیری یونٹس بند

1500لٹر ملاوٹی دودھ سمیت ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف

چہلم شہدائے کربلا اور عرس داتا گنج بخش پر پکوان سنٹرز اور لنگر خانوں کی چیکنگ جاری

داخلی راستوں پر علی الصبح سخت ناکہ بندی کے دوران 4لاکھ 98ہزار ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ پوائنٹس پر زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے سیمپل ناقص پائے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

پکوان سنٹرز پر موجود فوڈ آپریٹرز کو حفضان صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقابل استعمال زائد المعیاد آئل، جعلی دودھ کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ عاصم جاوید

اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اشیاء کا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خوراک کے معیار پہ زیرو ٹالرینس، جعلساز مافیا کو پنجاب کے ہر کونے سے نکال بھگائیں گے۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top