پنجاب فوڈاتھارٹی کا جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جوس فیکٹری، سنیکس یونٹ،بیکری سمیت 7فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

گندے انڈوں کے استعمال سے سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند،ناقص انتظامات پر جوس فیکٹری 1لاکھ جرمانہ عائد

500کلو فنگس زدہ مالٹے اور 400 کلو گندے ،کیڑے لگےانڈے تلف

گندے کیڑے لگے انڈوں سے سنیکس تیار کرنے پر یونٹ کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

فنگس زدہ مالٹوں سے جوس پلپ تیار کرنے پر فیکٹری کو ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کے لیے ٹیمیں دن رات کارروائیاں کر رہی ہیں۔ عاصم جاوید

اپنے ارد گرد خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کوبے نقاب کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Scroll to Top