پنجاب فوڈاتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ سخت

1لاکھ 62ہزار 693لٹر دودھ، 1لاکھ 4ہزار کلو گوشت، 24ہزار لٹر ناقص پانی، 17ہزار کلو مصالحہ جات،6ہزار لٹر استعمال شدہ آئل تلف

16ہزار کلو ناقص کیچپ، میونیز سمیت ممنوعہ اشیاء ضبط

85ہزار 720فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، خوراک میں ملاوٹ و جعلسازی کے 93مقدمات درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں

9ہزار222 فوڈ پوائنٹس کو 10 کروڑ 53لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ عاصم جاوید

1305 ملک شاپس اور علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 10لاکھ لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گزشتہ ماہ سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے 5 لاکھ کلو سے زائد گوشت کا معائنہ کیا۔ عاصم جاوید

سنگین خلاف ورزیوں پر 93 مقدمات درج ،مزید بہتری کے لیے 35ہزار 253 فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں کر رہی ہیں۔ عاصم جاوید

دودھ، گوشت کی نگرانی کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ ،گوشت اور ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ عاصم جاوید

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام سٹورز، مارٹس ،کریانہ شاپس،ملک شاپس،فوڈ فیکٹریوں اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فارم سے صارف تک خوراک کی تیاری کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں، ہمیشہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب کریں۔عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top