ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ سٹی ایریا میں کریک ڈاؤن
28 معروف فوڈ پوائنٹس، معروف بیکریوں کی چیکنگ،، 9 کو 1لاکھ 37ہزار کے جرمانے عائد
قوانین کی خلاف ورزی ،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 9فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری کیسے کی جاتی ہے؟ کیا اجزاء استعمال کیے جارہے ہیں؟ کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کا پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح، 24 گھنٹے ٹیمیں فیلڈ میں چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عاصم جاوید