عوام تک معیاری دودھ کی فراہمی، پنجاب فوڈاتھارٹی مسلسل کوشاں

ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور شرجیل شاہد کی سربراہی میں لاہور بھر میں سخت ناکہ بندی

علی الصبح 4لاکھ 32ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ،، 1150 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں سے 15 سیمپل کی چیکنگ

گجومتہ، ٹھوکر، بابوصابو، شاہدرہ اور اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندیاں

علی الصبح سخت ناکہ بندی کے دوران لاہور میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تمام گاڑیوں سے مختلف سیمپل کے کر جدید ترین لیکٹوسکین مشین پر ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے سیمپل مقرر کردہ معیار کے منافی پائے جانے پر بھاری مقدار میں دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تلف کیے جانے والے دودھ کو لاہور میں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب پیور فوڈ قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنوایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں ملاوٹی و جعلی دودھ کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈیرہ سیفٹی ٹیمیں علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے دودھ کے معیار کی چیکنگ کر رہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو چیک کروائیں اور شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top