Punjab Food Authority raided a store in Chiniot city and seized a large quantity of fake honey

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں چنیوٹ شہر میں واقع سٹور پر چھاپہ مارا اور جعلی شہد کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی ۔ سیمپل رپورٹ کے مطابق شہد میں گلوکوز کی ملاوٹ پائی گئی ۔ مزید برآں سٹور مالکان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت تھانہ چنیوٹ سٹی میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا اور موقع پر بھاری مقدار میں موجود ملاوٹی شہد کو ضبط کرلیاگیا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے ویژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے

Facebook
X
Scroll to Top