شیخوپورہ سے لاہور لائے جانے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑیگئی، 1380کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس ان ایکشن، علی الصبح داخلی راستوں کی ناکہ بندیاں
گوشت بردار گاڑی نمبری LOT-725 میں چھپا کر لائے جانے والی مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔ عاصم جاوید
ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معاٸنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موذی بیماریوں کا شکار مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
1380کلو مردہ مرغیاں موقع پر ہی تلف کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
علی الصبح ناکہ بندی اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 25ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مردہ اور بیمار گوشت کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے ۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں، اپنی موجودگی میں مرغی ذبح کروائیں۔ عاصم جاوید
شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی