ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور میں بڑا چھاپہ
5300 سو لٹر کولڈ ڈرنکس، 2500 لٹر جوس، 600 لٹر پیک دودھ اور 1من سے زائد جعلی اشیاء تلف
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج
یونٹ میں مختلف برانڈز کی جعلی اشیاء کی تیاری کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی ناقص کولڈ ڈرنکس، جوس، میٹھا دودھ، چیونگم اور مختلف کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید
یونٹ سے برآمد شدہ تمام ایکسپائر خام مال ضبط کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بغیر منظور شدہ فارمولا کولڈ ڈرنکس اور جوس تیار کیے جا رہے تھے۔ عاصم جاوید
مختلف ممنوعہ کیمیکلز اور اجزاء کی ملاوٹ سے چیونگم اور سنیکس تیار کیے جا رہے تھے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، اشیاء کی تیاری زمین پر کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
ویجیلنس ٹیم کی ریکی کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی کولڈ ڈرنکس اور جوسز کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید
خوراک کے نام پر جعلی کاروبار کرنے والوں کو ہر صورت پنجاب سے نکال بھگائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر سے صحت دشمن عناصر کا ہر حربہ ناکام بنا کر قلع قمع کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی