گوجرانوالہ 15اگست|دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول کا دھندہ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔۔

گوجرانوالہ 15اگست

دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول کا دھندہ کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔۔۔۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع ملک کولیکشن سنٹرز پر چھاپے، داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی

دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر 6000 لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور

متعدد بار وارننگ نوٹسس جاری کرنے کے باوجود اصلاح نا کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔راجہ جہانگیر انور

ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ راجہ جہانگیر انور

 

Scroll to Top