پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری –

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں خفیہ حویلی پر چھاپا۔ جعلی اور مضر صحت گڑ بنانے والا خفیہ یونٹ پکڑا گیا –

دوران معائنہ ملزم کو ناقص اور مضر صحت گڑ میں گلوکوز٫ ٹیکسٹائل کلر اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع سے 700 کلو گرام ملاوٹی گڑ اور دوکلو کیمیکلز کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کر وادیا گیا۔

۔

Scroll to Top