جولائی 31| لاہوریوں کو ناقص غیر فلٹرشدہ پانی سپلائی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن۔۔۔۔
واٹر سیفٹی ٹیم کا ایبٹ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ پر چھاپہ
قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کوبند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پانی کے تجزیاتی نمونے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
پانی میں کولیفارم نامی بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم فلٹرز تبدیلی کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔راجہ جہانگیر انور
فلٹر شدہ پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور
پانی، دودھ سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ راجہ جہانگیر انور
ناقص پانی کی سپلائی کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن!
— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) July 31, 2023
واٹر سیفٹی ٹیم کا ایبٹ روڈ پر واقعہ واٹر فلٹریشن پلانٹ پر چھاپہ، قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ بند۔
تفصیلات وڈیو میں۔۔#PFA #adulteration #hygiene @GovtofPunjabPK @MohsinnaqviC42 @CS_Punjab pic.twitter.com/sgyR3vXBhU