عاشورہ پر سپلائی ہونے والے دودھ، گوشت اور بیورجز کی چیکنگ جاری

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی، ٹولنٹن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں آپریشن

3500 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 400کلو ممنوعہ اجزاء، 1770 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف

فلنگ مشینیں، گیس سلنڈر، ڈھکن، ڈرم، گیس مشین، خالی بوتلیں ضبط، مقدمہ درج

بیورجز پلانٹ میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت کیمیکلز ،کھلے رنگوں اور غیر فلٹر شدہ پانی سے تیار محلول کو پیک کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ بھی فیل،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ عاصم جاوید

سٹی ایریا میں 25 سے زائد میٹ شاپس اور گوداموں اور گاڑیوں پر موجود 69ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

محرم الحرام کے آغاز سے اب تک علی الصبح سخت ناکہ بندی کرکے سینکڑوں لٹر دودھ اور گوشت کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔ عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت تیار جعلی ڈرنکس کو لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top